ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ڈویژن کی جانب سے اردلی روم کا انعقاد

جرائم میں ملوث پائے جانے والے پولیس اہلکار کو برداشت نہیں کیا جائے گا، محمد علی بابا خیل

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ہزار ڈویژن کی جانب سے پولیس رولز 1934ء کے مطابق اردلی روم کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے اردلی روم میں ہزارہ پولیس کے اہلکاروں کے پیشہ وارانہ مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ تین حاضر سروس پولیس اہلکاروں نے اپنے مسائل ڈی آئی جی ہزارہ کے سامنے پیش کئے۔

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے فرداً فرداً تمام اہلکاروں کو سنا اور موقع پر ہی حکم صادر فرمائے۔ معمولی غلطی برتنے والے پولیس ا ہلکار کی سزا کو معاف کر دیا جبکہ دیگر دو پولیس اہلکاروں کو سنا اور ان کی سزا کو برقرار رکھا اور انہیں ہدایت کی کہ آئندہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں اور عوامی خدمت کو فرض عین سمجھتے ہوئے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں جبکہ عوام کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ پولیس اپنے محکمانہ فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے سرانجام دیں، کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث پائے جانے والے پولیس اہلکار کو کسی بھی صورت میں محکمہ پولیس میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں