علی اصغر خان اور نذیر احمد عباسی کا وسیم دلدار عباسی کے ہمراہ یونین کونسل پلک کا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علی اصغر خان اور ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی نے تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما وسیم دلدار عباسی کے ہمراہ یونین کونسل پلک کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل کی 6 ویلج کونسلوں کے تفصیلی دورہ کے دوران علی اصغرخان نے عوام سے ملاقاتیں کیں، جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور عوامی مطالبات بھی سنے۔ یونین کونسل پلک کے اہم دورے کے موقع پر محکمہ سی این ڈبلیو کے ایس ڈی او اور سب انجینئر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علی اصغر خان نے متعلقہ حکام کو جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں