سبزی منڈی سلہڈ کے قریب دکان کے تنازعہ پر چھ افراد نے حملہ کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سبزی منڈی سلہڈ کے قریب دکان کے تنازعہ پر چھ افراد نے حملہ کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوان کا والد مستری چوہدری شفاقت بیٹے کے شدید زخمی ہونے کا سنتے ہی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا، زخمی کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، کینٹ پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جاں بحق شخص کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دکان کے تنازعہ پر سلہڈ سبزی منڈی کے قریب چھ افراد بابر، جعفر، یاسر، راشد، فریدون اور ہارون نے ڈنڈوں اور لاتوں و مکوں کے وار کر کے عامر علی ولد چوہدری شفاقت کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ زخمی نوجوان عامر علی کا والد مستری چوہدری شفاقت کسی کام کے سلسلہ میں منڈیاں گیا ہوا تھا، جب والد کو بیٹے کے زخمی واقعہ کا علم ہوا تو وہ وہیں پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں