ایبٹ آباد شہر میں پابندی کے باوجود بڑے سائن بورڈز کی دوبارہ تنصیب شروع

پیر 14 اکتوبر 2019 19:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد شہر میں سائن بورڈز کی دوبارہ تنصیب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی نظروں کے سامنے سپریم کورٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، قانون کی دھجیاں بکھرنے والوں کو کون لگام دے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بڑے سائن بورڈز جو انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، کی تنصیب پر پابندی عائد کر رکھی ہے، سائن بورڈ نصب کرنے والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی تاہم سپریم کورٹ نے نظرثانی اپیل یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ انسانی جانوں کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتے۔

ایبٹ آباد سمیت ملک بھر میں دوبارہ سے سائن بورڈ آویزاں ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود اس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں