ایوب میڈیکل کالج کے ڈین پر تشدد، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدرسمیت6نامزد،99نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ایوب میڈیکل کالج کے ڈین پر تشدد کرنے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدرسمیت6نامزد،99نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میرپور میںمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔3 ڈاکٹروں اور نان ٹیچنگ ہسپتال کے 3ملازمین نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی۔2روز قبل ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایو ب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عمرفاروق نے ہڑتالی ڈاکٹروںکوہڑتال ختم کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کئی جس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر عبدالماجد،ڈاکٹر خیال آفریدی،ڈاکٹر اکرام کی سربراہی میں ڈاکٹروں اورنان ٹیکنکل سٹاف کا وفد ڈین کے پاس گیا اورانہیں شوکاز نوٹس واپس لینے کا کہا ،انکار پر ڈاکٹروں نے ڈین پر تشددکیا۔

واقعہ کے بعد سینئر ڈاکٹر ز کی سربراہی میںمذکراتی کمیٹی بنائی گئی جس نے معاملہ رفع دفع کیا تاہم بعدازں ایوب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عمر فاروق نے تھانہ میرپور میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے ڈاکٹروں پرالزام عائد کیا کہ ڈاکٹر خیال آفریدی،ڈاکٹر عبدالماجد،ڈاکٹر اکرام اورنان ٹیکنیکل سٹاف کے فریدون خان ،حبیب شاہ ،اکاؤنٹنٹ امجدکے علاوہ 90دیگر نامعلوم اشخاص نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں زدوکوب کرنے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں اوردفتر میں داخل ہوکر گالم گلوچ اورتوڑ پھوڑ کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

لاتوں اورمکوں سے زدوکوب کیا۔کالج کے دیگر پروفیسرز اورسٹاف نے ان کی خلاصی کروائی۔ڈین کی رپورٹ پرتھانہ میرپور میں علت نمبر919میںزیردفعات506,186,109,147,149کے تحت مقدمات درج کئے اورمقدمہ میں نامزد ڈاکٹروں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے بھی مارے گئے۔مقدمہ میں نامزد ڈاکٹروں اورنان ٹیچنگ سٹاف نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ہے ۔اس حوالہ سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر عبدالماجد نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈی ایچ اے اورآر ایچ اے ایکٹ کے نفاذ پر ڈاکٹر،پیرامیڈیکس اورنرسنگ سٹاف ہڑتال پر ہے اورایوب میڈیکل کالج کے ڈین نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے اورمعمولی تکرار کو طول دیتے ہوئے انتقامی کارروائی کی ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں