بکوٹ سپورٹس کلب کے زیر اہتمام فیوچر کئیر فاونڈیشن کے تعاون سے ہائی سکول بکوٹ میں باسکٹ بال مقابلے جاری

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) بکوٹ سپورٹس کلب کے زیر اہتمام فیوچر کئیر فاونڈیشن کے تعاون سے منشیات کے خاتمہ اور نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول بکوٹ کے والی بال گراونڈ میں 26 ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ فیوچر کئیر فاونڈیشن کے انیس ممتاز عباسی، عارف شاہ ،مشتاق عباسی پرنسپل(ر)اعجاز عباسی، علی عباسی اور ان کی معاونت بکوٹ سپورٹس کلب کے درویش عباسی شوکت، ارباب شہزاد عباسی کررہے ہیں۔

ان ٹیموں میں ضلع ایبٹ آباد کے ابیٹ آباد شہر سرکل بکوٹ، سرکل گلیات تحصیل حویلیاں اور آزادکشمیر کی ٹیموں نے شرکت ۔ان ٹیموں میں آزاد کشمیر سے رائل گرین ،دھیر کوٹ سنگی کلب، چمیاٹی الفلاح ،چمن کوٹ جمعوں کشمیر لبریشن فرنٹ ،چمن کوٹ فرینڈز کلب حویلیاں ،پی اوایف حویلیاں ،شاہین کلب ایبٹ آباد ،سن رائز گلیات ،نتھیاگلی کلب ،ایوبیہ خانسپور کلب ،بکوٹ کلب ،سپر کنگ بکوٹ ،بکوٹ لورز کلب ودیگر شامل تھیں۔

(جاری ہے)

پہلا کو کواٹر فائنل حویلیاں فرینڈز نے بکوٹ والی بال کلب کو جبکہ دوسرے میچ میں سپر کنگ اور ایوبیہ کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ (آج)سوموار دن ایک بجے کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی سداللہ آمین ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ہزارہ ڈویژن ہوں گے۔ ان میچوں کو دیکھنے کے لئے بہت بڑی تعداد میں عوام نوجوانوں بزرگوں نے میدان میں آکر حوصلہ افزائی کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں