آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد کا دورہ ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی، اس دوران آرمی چیف ے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشنز میں کردار گرانقدر ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں