مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وزیراعظم بنادیا جائے تو وائٹ ہاؤس کی خدمت کریں گے، مراد سعید

حکومت نے ڈوبتی معیشت کو آئی سی یوسے نکالا، ماضی کے حکمرانوں کا ’پر پًل کھاؤ ، ہر پٴْل کھاؤ، ہر سڑک کھاؤ، بے دھڑک کھاؤ ‘ نعرہ تھا،وفاقی وزیر

پیر 18 نومبر 2019 23:07

مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وزیراعظم بنادیا جائے تو وائٹ ہاؤس کی خدمت کریں گے، مراد سعید
حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ اگر انہیں وزیراعظم بنادیا جائے تو وہ ماضی کے حکمرانوں سے وائٹ ہاؤس کی خدمت کریں گے۔

(جاری ہے)

ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے ایک منصوبے میں 50 ارب روپے کی چوری پکڑی گئی، سابق حکومت نے موٹروے کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کیا اور لندن میں جائیدادیں بنائیں۔

اٴْنہوںنے کہاکہ حکومت نے ڈوبتی معیشت کو آئی سی یوسے نکالا، ماضی کے حکمرانوں کا ’پر پًل کھاؤ ، ہر پٴْل کھاؤ، ہر سڑک کھاؤ، بے دھڑک کھاؤ ‘ نعرہ تھا۔مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو یقین دہانی کرائی کہ اگر انہیں وزیراعظم بنایا گیا تو زرداری اور نوازشریف سے زیادہ خدمت کا موقع دیں گے، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے جو گو امریکا گو کا نعرہ لگایا اٴْس کا اصل مطلب چلو امریکا چلو تھا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں