ْایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی جملہ افسران کو آمدہ سیزن کے حوالہ سے ڈی بریفنگ

بدھ 19 فروری 2020 22:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ایس ایس پی ٹریفک وارڈن آفس میں اہم میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی طرف سے جملہ افسران کو آمدہ سیزن کے حوالہ سے ڈی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک نے آمدہ سیزن کے حوالہ سے جملہ افسران کو ڈی بریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی ممکنہ طور پر روانی برقرار رکھتے ہوئے سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی بہترین حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے تاکہ آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایس ایس پی کی طرف یہ اضافہ کیا گیا کہ گذشتہ سال میں جو ٹریفک کے حوالہ سے اقدامات کئے گئے تھے، میں نو ہیلمٹ نو فیول، ڈرگ فری ٹرانسپورٹ، انڈر ایج موٹر سائیکلسٹ، ون ویلنگ اور ہیلپ بک ان اقدامات کو رواں سال بھی جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری لانے کی ہدایت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں