ایس پی ہیڈکوارٹر جمیل اختر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پولیو ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی

اتوار 23 فروری 2020 21:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ایبٹ آباد پولیس پولیو کے خاتمہ کی مہم کے دوران دیگر محکمہ جات کے شانہ بشانہ رہی ۔ ایس پی ہیڈکوارٹر جمیل اختر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں پولیو ورکرز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل اختر کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے۔

سرکل ڈی ایس پیز نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی انتظامات کی براہ راست قیادت کی پولیو مہم کے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس ، ٹریفک وارڈن پولیس، آر آر ایف ، ایف آر پی ، لیڈیز پولیس ، ایلیٹ فورس ، ایف سی اور قومی رضاکار فورس کے جوانوں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کے لیے بھاری تعداد میں اضافی نفری ڈسٹرکٹ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں تعینات کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی گئی جہاں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت بنایا گیا ہے۔ایس پی ہیڈکواٹرز ایبٹ آباد کی ہدایت کی مطابق تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوزتمام پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات افسران اور جوانوں نے بطریق احسن اپنے فرائض سر انجام دیے اور پر امن طریقے سے پولیو مہم اختتام کو پہنچی ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں