گوہر کالونی میں 13 سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

اتوار 23 فروری 2020 21:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) نواں شہر کے علاقہ گوہر کالونی میں 13 سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ بچہ ریحان قریشی ولد ندیم قریشی کرکٹ کھیل رہا تھا۔بال چھت پر جانے پر وہ چھت پر گیا ۔بچہ چھت کے اوپرگزرنے والی11 ہزار وولٹ کی لائن سے ٹکرانے سے گرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ ریحان اپنے دوستوں سے گھر کے قریب کرکٹ کھیل رہا تھا ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں