پولیس ڈرائیونگ سکول ایبٹ آباد میں ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والے 30 خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں

بدھ 26 فروری 2020 21:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پولیس ڈرائیونگ سکول ایبٹ آباد میں 30 خواتین و حضرات نے ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کر لی، ایس پی ہیڈ کوارٹر جمیل اختر نے اسناد تقسیم کیں۔ بدھ کو ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد جمیل اختر نے تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات میں تربیت مکمل کر کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں یہ 23 واں کورس کامیابی سے مکمل ہوا جس میں 28 مرد اور 10 خواتین نے ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی تربیت مکمل کی۔ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کے دوران ایس پی ہیڈ کوارٹر جمیل اختر نے تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے آپ تمام ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق اور اپنے ساتھ ساتھ روڈ پر چلنے والوں خواتین و حضرات اور خاص کر بزرگوں اور بچوں کے علاوہ اپنے ساتھ بیٹھے فیملی کے افراد اور لوگوں کے مال کا خیال رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے تربیت فراہم کرنے والے انسٹرکٹرز کو بھی مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے بعد ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے پولیس ڈرائیونگ سکول کا تفصیلی معائنہ کیا اور سٹاف کو ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں