ناڑہ پولیس کا گلی بٹگراں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

بدھ 26 فروری 2020 21:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ناڑہ پولیس نے گلی بٹگراں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر عبدالغفور خان کی سربراہی میں تھانہ ناڑہ پولیس نے گلی بٹگران کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کئے۔ اسلحہ میں ایک عدد کلاشنکوف ہمراہ چار میگزین اور 50 کارتوس، دو رائفلیں، 25 کارتوس، 30 بور پستول 5 عدد ہمراہ 50 کارتوس، 5 بندوقیں مختلف بور ہمراہ 30 کارتوس شامل ہے۔ آپریشن کے دوران مقامی پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس، بی ڈی ایس سکواڈ، کینائن یونٹ اور لیڈیز سکواڈ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں