ہزارہ بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں، کوٹہ کے مطابق تمام مالکان کو سستا آٹاکی فراہمی کیلئے گندم دی جا رہی ہے

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک امتیاز خان نے کہا ہے کہ ہزارہ بھر میں آٹے کی کوئی قلت نہیں، کوٹہ کے مطابق تمام مالکان کو سستا آٹاکی فراہمی کیلئے گندم دی جا رہی ہے، پنجاب کا آٹا مہنگے نرخ پر فروخت کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، تمام سیل پوائنٹ بحال کر دیئے ہیں جن سے عوام سستا آٹا لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، تمام ڈی ایف سی صاحبان کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام سیل پوائنٹ روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جائیں اور وہ خود بھی ان تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحمل کا مظاہرہ کیں اور جتنا ضرورت ہے اتنا ہی آٹا خرید کر لے جائیں، قلت کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں