الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف مقامات پر 150 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم

جمعہ 3 اپریل 2020 13:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) الخدمت فائونڈیشن نے ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر 150 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع ایبٹ آباد کے صدر سردار محمد سرور کے مطابق ایبٹ آباد کے شہری علاقوں ایبٹ آباد سٹی، کیہال، ملک پورہ، سپلائی اور جھنگی میں 150 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن ضلع ایبٹ آباد کے نائب صدر سردار ظہیر، جماعت اسلامی کے رہنما امجد خان جدون اور جاوید اختر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

سردار محمد سرور نے بتایا کہ گھی، چاول، آٹا، چینی، دالیں اور صابن پر مشتمل فوڈ پیکیج تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلع ایبٹ آباد میں ایک ہزار گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ الخدمت فائونڈیشن نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء الله کے ہمراہ مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے الخدمت فائونڈیشن کی اس کاوش پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں مستحق افراد کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے جو خوش آئند اقدام ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں