گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فاونڈیشن نے گلیات میں بندروں کو خوراک تقسیم کی

اتوار 5 اپریل 2020 18:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فاونڈیشن نے گلیات میں بندروں کو خوراک تقسیم کی ۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں انسان گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اسی طرح جانور بھی خوراک کیا قلت سے دو چار ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جنگلی حیات خصوصا بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا گیا۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر یہ سلسلہ جاری رکھی گی تاکہ سیاحوں کی آمد تک جنگلی حیات کی خوراک کا بندوبست یوں ہی چلتا رہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں