کورونا ایسی وباء ہے جس کے سامنے پوری دنیا بے بس ہو چکی ہے،

ہم توبہ کر لیں تو خداوند کریم ہمیں ہر آزمائش سے سرخرو کر کے نکالے گا، سینیٹر سراج الحق

جمعہ 10 اپریل 2020 14:27

کورونا ایسی وباء ہے جس کے سامنے پوری دنیا بے بس ہو چکی ہے،
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مثال ایک مسجد کی مانند ہے جس کی قیادت اور امامت عالم دین ہی کر سکتے ہیں، کورونا وائرس نے آج پوری دنیا سمیت پاکستان بھی اس کی زد میں ہے، کورونا ایک ایسی وباء ہے جس کے سامنے امریکہ، روس، فرانس، اٹلی، جرمنی اور چین جیسے بڑے اور ترقی یافتہ ممالک سمیت پوری دنیا بے بس ہو چکی ہے، مسلمانوں کیلئے یہ وقت الله تعالیٰ سے رجوع اور توبہ کا ہے، آج بھی اگر ہم الله اور اس کے پیارے حبیب کے طریقوں پر چلنے کا عہد اور عزم کر لیں تو خداوند تعالیٰ ہر آزمائش سے ہمیں سرخرو کر کے باہر نکالے گا۔

وہ گذشتہ روز سابق ایم این اے شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک اور سابق نائب تحصیل ناظم اوگی حافظ محمد یونس کے بڑے بھائی بزرگ عالم دین استاد الاساتذہ مولانا عبدالرزاق کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی لوگوں نے فطرت اور قدرت کو چیلنج کیا ہے تو ان پر طرح طرح کی آزمائشیں اور عذاب آئے ہیں، آج کی دنیا نے بھی قانون قدرت کو چیلنج کیا، امریکہ و یورپ نے ہم جنس پرستی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی، آج بھی کورونا کی شکل میں جس بڑی آزمائش سے سب دوچار ہیں، آج سب لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ اپنا ہاتھ منہ کان اور ناک پر نہ لگائیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں