ملک بھر کی طرح ہزارہ ڈویژن میں کورونا وائرس اورطیارہ حادثہ کی وجہ سے عیدالفطر سادگی سے منائی گئی

اتوار 24 مئی 2020 22:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) ملک بھر کی طرح ہزارہ ڈویژن میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبہ اورسادگی سے منائی گئی ہے۔ضلع ایبٹ آباد،مانسہرہ،ہری پور،بٹگرام ،کوہستان اورضلع تورغر کی مرکزی عیدگاہوں اورمساجد میں عید کی اجتماعات منعقد ہوئے۔علمائے کرام نے عید کے خطابات میںاسلامی تعلیمات اوررمضان المبارک کی فضیلت بیان کی ۔

(جاری ہے)

نماز کے اجتماعات میں افسوسناک طیارہ حادثہ کے شہداء کی مغفرت ،کورونا وائرس سے نجات ،ملکی ترقی وخوشحالی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عید کے اجتماعات میں سینی ٹائزر کے استعمال کا استعمال اورسماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا گیا۔ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت نے ہزارہ ڈویژن کے تمام ضلعی پولیس افسران کی نگرانی میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اورکورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں