ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- امین الحسن نے اٹک پٹرولیم اور قریشی پٹرول پمپس کا دورہ، پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک چیک کیا

جمعہ 5 جون 2020 22:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III- امین الحسن نے اٹک پٹرولیم اور قریشی پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پٹرول کی قیمتوں اور پٹرول کے سٹاک کا جائزہ لیا جس کے مطابق جمعہ کے دن قریشی پٹرول پمپ پر 36000 لیٹر جبکہ اٹک پٹرولیم پر 17000 لیٹر پٹرول موجود ہے اور شہریوں کو پٹرول کی سیل جاری ہے۔ پٹرول اور ڈیزل دونوں اوگرا کی جانب سے جاری نرخ کے مطابق فروخت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں