کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ہزارہ پولیس کی جانب سے شروع کئے گئے حکومتی اقدام پر عمل درآمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل

جمعہ 5 جون 2020 22:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں تھانہ سطح پر کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی احکامات کے نفاذ اور ہزارہ پولیس کی جانب سے شروع کئے گئے اقدام ’’نوماسک نو شاپنگ‘‘ اور ’’نو ماسک نو پٹرول‘‘ پر سختی سے عمل درآمد کروانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔

کمیٹیوں میں علماء کرائم، تاجر برداری، پبلک لیزان کونسل، ٹرانسپورٹر برادری اور عمائدین علاقہ کو شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گے، ہم نے کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ ہزارہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیس کی بناء پر کیا تاکہ لوگوں کو جانی تحفظ فراہم کیا جائے اور اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوز تاجر برداری اور ٹرانسپورٹر برداری کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی دوکانوں، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹر اڈہ پر مختلف اقسام کے بینرز آویزاں کریں کہ بغیر ماسک کے کسی کے ساتھ بھی کوئی لین دین یا سفری سہولیات میسر نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی اوزنے اپنے اپنے اضلاع میں ٹرانسپورٹرز اور تاجر برداری کے عہدیداران، ممبران کے تعاون سے سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہے جن کے تعاون سے پولیس اور انتظامیہ بازاروں، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹر اڈہ کا جائزہ لے رہی ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ہزارہ پولیس نے گذشتہ دو دن میں ان کمیٹیوں اور ٹیموں کے تعاون سے حکومتی احکامات اور نو ماسک نو شاپنگ کی خلاف خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1400 سے زائد دکانات و شاپنگ مالز کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ اڑھائی ہزار سے زائد گاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کئے اور گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ کی عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ میں کورونا وائرس کے کیس کی تعداد بڑھ رہی ہے جو انتہائی خطرناک ہے، اس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اپنے گھروں سے بلاوجہ باہر نہ نکلے، ماسک کے استعمال کو اپنے اوپر لازم قرار دے اور خود بھی اس کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہو اور اپنے پیاروں کو اس سے آگاہ کریں، اپنی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، آپ کی پولیس کے یہ اقدامات آپ کی قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں