ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 10 جولائی 2020 11:21

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
ایبٹ آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10جولائی 2020ء) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں پیش آنے والے اس واقع میں نوجوان نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے انجانے میں اپنی جان لے لی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بعدازاں نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ افسوس ناک حادثے نے اہل خانہ کو صدمے سے دوچار کردیا، اہل محلہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالصمد فرمانبردار لڑکا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چینی موبائل ایپ اب تک بے شمار لوگوں کی موت کی وجہ بن چکا ہے، پاکستان اور بھارت میں عموماََ اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، نوجوان ویڈیو بنانے کے اس حد تک شوقین ہو جاتے ہیں کہ انہیں خود کی بھی خبر نہیں ہوتی اور وہ انجانے میں اپنی جان دے کر گھر والوں کو صدمہ دے جاتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک اور واقع اب ایبٹ آباد میں پیش آیا ہے جہاں عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔ یاد رہے کہ بھارت نے اس موبائل ایپ پر پابندی لگا دی ہے، تا ہم پاکستان میں گیم پب جی بند ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر بھی پابندی کے بارے آواز بلند کی جا رہی تھی۔ تا ہم بھارت میں پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر خوب واویلہ مچایا گیا تھا جبکہ کچھ ٹک ٹاکرز نے تنگ آ کر خودکشی بھی کر لی تھی، اس عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک نے ہماری نوجوان نسل کو اپنے اندر اس حد تک گم کر لیا ہے کہ اس کے بند ہونے پر دو ٹک ٹاکرز نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں