ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- ریونیو کا چھٹی کے روز بھی نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی کا دورہ

اتوار 12 جولائی 2020 20:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش فراہمی کیے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- ریونیو نے چھٹی کے روز بھی نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور اشیاء کی مقرر کردہ نرخوں پرفراہمی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں