قائد اعظم کی قیادت میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے آزادی کا خواب دیکھا جسے قائداعظم نے عملی جامہ پہنایا،مشتاق غنی

جمعرات 13 اگست 2020 16:49

قائد اعظم کی قیادت میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے آزادی کا خواب دیکھا جسے قائداعظم نے عملی جامہ پہنایا،مشتاق غنی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے اس ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔قائد اعظم کی قیادت میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے آزادی کا خواب دیکھا جسے قائداعظم نے عملی جامہ پہنایا۔

(جاری ہے)

آج اس ملک میں عمران خان کی حکومت ہے جو قائد اعظم کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔قائد اعظم کا یہی نظریہ تھا کہ ایک ملک بن جائے جس میں ہم ایک قوم کی طرح اکٹھے رہ سکیں اور ہم ترقی و تعمیر کا کام شروع کرسکیں مگر افسوس ایسا نہیںہوسکاتاہم اب عمران خان نے اس کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور بہت جلد پاکستان کامیابی کے زینے طے کرے گا اور دنیا میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہوگا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں