سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی سے سیکرٹری،ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم کی ملاقات، ایبٹ آباد میں تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہمی پر بات چیت

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:37

سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی  سے سیکرٹری،ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم کی ملاقات، ایبٹ آباد میں تعلیمی اداروں کو سہولیات فراہمی پر بات چیت
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے مشیر وزیر اعلیٰ برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم داؤد خان، ڈائریکٹر اعلیٰ تعلیم ظہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر منیر سواتی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے حکام نے سپیکر مشتاق احمد غنی کو بتایا کہ ان کی ہدایات پرایبٹ آباد میں ہوم اکنامکس کالج کے لئے یو ای ٹی کیمپس کے اندر قائم رائٹ سکول کی عمارت حاصل کرنے کے لئے سمری پر کام شروع کردیا گیا۔

ہوم اکنامکس کالج کو کرائے کی عمارت سے جلد رائٹ بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائے گا۔سپیکر مشتاق غنی نے اعلیٰ تعلیم کے حکام کو نیلور کالج کے لئے جگہ بھی جلد فائنل کرنے کی ہدایات دیں۔ایبٹ آباد میں تیسرے بوائز کالج کے قیام کے لئے فزیبیلٹی رپورٹ جلد مکمل کرنے اور سمری وزیر اعلیٰ کو منظوری کے لئے بھیجنے کی ہدایات دی۔ملاقات میں ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں کو سہولتوں کی فراہمی و دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں