ملک طاہر قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان زیر حراست

پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کے منصوبہ بندی کا الزام ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جنوری 2021 10:55

ملک طاہر قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان زیر حراست
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر کے قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد نے ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی۔

(جاری ہے)

فیصل زمان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کے منصوبہ بندی کا الزام عائد ہے۔

عدالت میں موجود ملزم فیصل زمان کوسی ٹی ڈی پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ تحصیل غازی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طاہر اقبال اور ان کے ڈرائیور گل نواز کو 14ستمبر 2020ء کو قتل کردیا تھا ، سی ٹی ڈی پولیس نے بٹگرام کے رہائشی اجراتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کیا کہ فیصل زمان نے اسے چودہ لاکھ روپے دے کر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طاہر ملک کو قتل کرنے کا کہا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں