پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن کے چئیرمین زاہدحسین اور صدر تاج عباسی نے کمشنر ایف بی آر ایبٹ آباد ریجن سے ملاقات کی اور سیلز ٹیکس کے نوٹسز کے قانونی نقات پر تفصیلی غور و خوص کیا

فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے 28 اکتوبر 2019 کے معاہدے کی پاسداری پر زور دیا اور یہ یقین دلایا کہ ہم ٹیکس دینے کے مخالف ہرگز نہیں لیکن تیکنیکی وجوہات کے باعث ہم سیلز ٹیکس کی کیٹگری میں نہیں آتے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2021 11:19

پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن کے چئیرمین زاہدحسین اور صدر تاج عباسی نے کمشنر ایف بی آر ایبٹ آباد ریجن سے ملاقات کی اور سیلز ٹیکس کے نوٹسز کے قانونی نقات پر تفصیلی غور و خوص کیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2021ء) پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن کے چئیرمین زاہدحسین اور صدر تاج عباسی نے کمشنر ایف بی آر ایبٹ آباد ریجن سے ملاقات کی اور سیلز ٹیکس کے نوٹسز کے قانونی نقات پر تفصیلی غور و خوص کیا۔
فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے 28 اکتوبر 2019 کے معاہدے کی پاسداری پر زور دیا اور یہ یقین دلایا کہ ہم ٹیکس دینے کے مخالف ہرگز نہیں لیکن تیکنیکی وجوہات کے باعث ہم سیلز ٹیکس کی کیٹگری میں نہیں آتے محض رقبے کی بنیاد پر ہمیں زبردستی رجسٹرڈ کرنا زیادتی ہوگی اور ہم اسے ہر گز تسلیم نہیں کرتے البتہ فکس ٹیکس کی معقول اسکیم لائی گئی تو پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن اس میں بھر پور تعاون کریگی کیوںکہ ہم اس ملک اور فرنیچر کے شعبے کی ترقی کے خواہاں ہیں تاہم ناقص پالیسیوں اور آی ایم ایف کی ڈیکٹیشن پر بننے والے بجٹ پیش کرنے سے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن ایف بی آر کے کسی بھی سطح کے ممبران سے مزاکرات کے لیے تیار ہے اور افہام و تفہیم سے اس معاملے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن اگر حکومت ہمارے جائز مطالبات پر غور نہیں کرے گی تو ہم پر امن احتجاجی  تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو نگے ۔

(جاری ہے)


وفد میں افتخار خان سواتی ، آصف محمود ، محمد عزیر، احسان الحق اور محمد ہارون نے بھی شرکت کی ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں