13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے حقیقی چچا اور بھتیجا نکلے

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 جون 2021 17:20

13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے حقیقی چچا اور بھتیجا نکلے
ایبٹ آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون 2021ء ) 13 سالہ بچے کو حقیقی چچا اور بھتیجے نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میرہ مندروچھ کلاں میں 13 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔حماد کو گذشتہ روز زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔بچے کو قتل کرنے کے واقعے پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی پی او کے حکم پر دونوں ملزمان کو نواں شہر پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو اس کے سگے چچا اور اس کے بیٹے نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے فوری نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کریں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں کم عمر بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر مقدمے میں نامزد تین ملزمان ظہیر خان نیازی، نعمان سعید اور زین العابدین کو گرفتارکر لیا ہے، 25 مئی 2021 کو تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں گھر میں گھس کر دو ملزمان نے 14 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی تھی، تیسرا ملزم اندر موجود دو ملزمان کی پہرہ داری کرتا رہا، انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 134/2021 درج کر کے فوری کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے، ترجمان نے بتایا کہ انتہائی پیشہ ورانہ انداز اور بہترین حکمت عملی سے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ڈی پی اوائیرپورٹ اور ایس ایچ او ائیرپورٹ کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازاہے، کراچی پولیس چیف نے واقعے کے مرتکب ملزمان کی فوری گرفتاری پر ائیرپورٹ پولیس کو شاباش بھی دی ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں