مفتی کفایت اللہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پرپشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں سماعت کل ہوگی

جمعرات 17 جون 2021 17:12

مفتی کفایت اللہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پرپشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں سماعت کل ہوگی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے وکلا ء کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پرپشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں سماعت کل جمعہ کو ہوگی،مفتی کفایت اللہ کی جانب سے وکلاکا پینل پیش ہو گا،پینل میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر کامران مرتضی، سید امجد شاہ، مانسہرہ بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال خان ایڈووکیٹ، ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن کے یاسر سواتی ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 13 اپریل کوتھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پرکالعدم تحریک لبیک کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تاہم مانسہرہ پولیس نے چار ماہ قبل درج مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کیا۔سیشن جج مانسہرہ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی تو اسی مقدمہ میں دہشت گردی کے نئے دفعات شامل کی گئیں،3جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ 5جون کو پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد سرکٹ بنچ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔14 جون مقرر کی گئی تاہم پولیس کی جانب سے ریکارڈ نہ پیش کرنے کے باعث سماعت 18جون تک ملتوی کی گئی تھی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں