اقوام کی ترقی کے لئے بچوں کی تعلیم و تربیت اور نظم و ضبط ناگزیر ہے،طلبااپنی تہذیب اور اقدار بارے آگاہی حاصل کریں ، قائد کے فرمان "ایمان ، اتحاد اور تنظیم " کی عملی تصویر بنیں ، صدر ڈاکٹر عارف علوی
جمعرات 2 دسمبر 2021 13:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کی بہت قدر کرتا ہوں، استاد بہت بڑی نعمت ہوتا ہے ،کل میں نے بچوں پر جسمانی سزا کے خلاف قانون پر دستخط کئے ۔
بدلے ہوئے زمانے میں علم حاصل کرناپہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ ماضی میں اساتذہ ہی حصول علم کا ذریعہ تھے، اسلامی تاریخ اور حدیث کاعلم بھی اساتذہ کے ذریعے ہی پھیلا، اب الیکٹرانک دنیا میں علم کے ڈیجیٹل ذرائع موجود ہیں۔ نئی نسل اخبارات کی بجائے الیکٹرانک ذرائع سے استفادہ کر رہی ہے۔ حصول علم کے طریقے اور ذرائع بدل گئے ہیں۔ وقت کے ساتھ سکولوں پر بوجھ بڑھے گا اور آن لائن تعلیم کی ضرورت ہو گی۔ روایتی طرز تعلیم کی جگہ نئے طریقے لے رہے ہیں۔ کووڈ۔19 کے دوران صحت و تعلیم کا نظام بھی بدل گیا ہے۔ بہت سی کمپنیاں اپنے ملازمین کو گھر سے کام کے مواقع فراہم کررہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ گھر اور سکول کسی بھی بچے کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے بچوں کی تربیت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رکھ رکھائو ، بڑوں کی عزت، ہمدردی ، ماحول کاتحفظ ، اخلاق سے بات کرنا ، ایک دوسرے کاخیال رکھنا اور انسانی ہمدردی ہماری تہذیب اور اقدار کاحصہ ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں اس کی تعلیم دی ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی قوم ایثار و قربانی کے جذبہ سے معمور ہے۔ زلزلے کےدوران قوم نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ یورپ اور مغرب جو دنیا کو انسانیت کا درس دیتے ہیں ، ان کی اپنی کیفیت یہ ہے کہ سپر پاورز کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے مظلوم مرد ، خواتین اور بچوں سے بھری کشتیوں کو کھلے سمندر میں واپس دھکیل دیاجاتا ہے۔ اس کےبرعکس ہماری تہذیب اور اقدار یہ ہیں کہ ہم نے 40 لاکھ افغان پناہ گزینوں کو 40 سال سے پناہ دی ہوئی ہے اور ہم میں سے کسی نے کبھی یہ بات تک نہیں کی کہ یہ لوگ ہم پر بوجھ ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اپنی تہذیب اور اقدار سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒ نے ہمیں ایمان ، اتحاداور تنظیم کا درس دیا ہے۔ قوموں کی زندگی میں نظم و ضبط کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی قوم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سےقومیں نہیں بنیں بلکہ قوموں کی تعمیر تاریخ اورذہن سازی سے ہوتی ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرناہے ، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ہم نے ایمان ، اتحاداور تنظیم کا مظاہرہ کیا ، بہترین حکمت عملی اختیار کی جس کی وجہ سے بھارت اور دیگر ممالک کے برعکس ہم اس وبا سے نسبتاً محفوظ رہے۔ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
میڈیا کودرپیش مسائل کے حل میں مرکزی اور صوبائی حکومت کا کردار اہم ہے، چیئرمین پاکستان پریس کونسل
ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت اجلاس ،جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کا جائزہ
بٹگرام میں سی پیک روڈ پر ٹرک اور موٹر کار میں تصادم،02 افراد زخمی
ڈی پی او تورغر کا ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد،ملازمین کے مسائل سنے
ڈی آئی جی ہزارہ کی زیر صدارت ڈی پی اوز کی میٹنگ کا انعقاد
مخالفین جائیداد ہتھیانے کی خاطر مارنا چاہتے ہیں، سابق کونسلر ملک جہانگیر
ایبٹ آباد، نرخ کی خلاف ورزی پر نانبائیوں پر جرمانے
نوتعینات ایس ڈی پی او حویلیاں عارف خان کی زیر صدارت تمام ایس ایچ اوز، آپریشن اور انوسٹی گیشن سٹاف کے ..
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) ایبٹ آباد میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کیلئے انٹرویو 2 سے 4 مئی کو ہو گا
صوبائی وزیرارشد ایوب سے علی خان جدون، افتخار جدون اور تحصیل ناظم لوئر تناول جنید تنولی کی ملاقات
رکن صوبائی اسمبلی افتخارخان جدون کی چیف انجینئر پیسکو سردار ساجد سے ملاقات
ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش چرس سمیت گرفتار
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری