مانسہرہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ اور جلوس پر پابندی، دفعہ 144 نافد

منگل 28 فروری 2017 14:25

مانسہرہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلسہ اور جلوس پر پابندی، دفعہ 144 نافد
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع مانسہرہ میں جلسہ اور جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں چار دیواری کے اندر رہتے ہوئے اپنے پروگرامز کر سکتی ہیں، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں