حویلیاں پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) حویلیاں پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد میں منعقدہ جرگہ میں فائرنگ کر کے ناصر خان ولد ارشاد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے قتل کی دعویداری وسیم اور معین خان کے خلاف کی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پر اور سرکل ڈی ایس پی کیڈٹ اعجاز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دیکر اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر سرور خان اور ایس ایچ او سجاد خان نے ملزمان وسیم ولد ابراہیم اور معین خان کو گرفتارکیا۔

ڈی ایس پی سرکل حویلیاں کے مطابق ملزمان اپنے گھروں سے سامان راتوں رات لے کر افغانستان منتقل ہونے کی تیاریاں کررہے تھے۔مخبر کی اطلاع اطلاع ملتے ہی بانڈہ صاحب خان سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں