حویلیاں کے نواحی علاقہ بودلہ میں دو بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) حویلیاں کے نواحی علاقہ بودلہ میں دو بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

14 سالہ حذیفہ اور10 سالہ دانیال بارش کے دوران گھر کے قریب ندی میں نہا رہے تھے کہ دونوں ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے دونوں بچوں کی نعشیں ندی سے نکال کر پولیس کو اطلاع دی۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ آئی اور دونوں بچوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے حویلیاں ہسپتال منتقل کیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں