کاکول، میرپور، شیخ البانڈی اور کیہال کے عوام کا پی کے 39 سے آصف زبیر شیخ کی حمایت کا اعلان

پیر 23 جولائی 2018 12:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل کاکول، میرپور، شیخ البانڈی اور کیہال کے عوام نے متفقہ طور پر پی کے 39 سے آزاد امیدوار آصف زبیر شیخ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یونین کونسل کاکول کے سینکڑوں افراد سابق صوبائی وزیر کے حمایتی آصف زبیر شیخ کے قافلے میں شامل ہوگئے جبکہ میرپور، شیخ البانڈی اور کنج کیہال کے تمام بڑے سیاسی جنبوں، سماجی تنظیموں اور نوجوانوں کی اکثریت نے کھل کر آصف زبیر شیخ کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

یونین کونسل شیخ البانڈی و بانڈہ سنجلیاں میں آصف زبیر شیخ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے، دو دو وزارتیں رکھ کر نوجوانوں کو حق سے محروم کرنے والے اور ہینڈ پمپوں کی آڑ میں پانچ سال تک عوام کی تذلیل کرنے والے کسی صورت بھی ووٹ کے حقدار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی خواتین کو جاپان کی طرف سے فراہم کی جانے والی پنک بس سروس کے نام پر دھوکہ دیا گیا، ایسے لوگوں کے خلاف آواز بلند کرنا اور جنگ کرنا حقیقی سیاسی جہاد ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں