محکمہ خوراک نے رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں میں گراں فروشوں پر3 لاکھ 4 ہزار 400 روپے جرمانے عائد کیا

جمعرات 16 اگست 2018 12:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) محکمہ خوراک نے ماہ رواں کے پہلے دو ہفتوں میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں گراں فروشوں اور ملاوٹ کے مرتکب دکاندارو ں پر3 لاکھ 4 ہزار 400 روپے جرمانے عائد کئے ہیں۔ ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک امتیاز محمد خان کی نگرانی میں ماہ اگست 2018ء کے پہلے دو ہفتوں میں ضلع ایبٹ آباد میں 64 دکانیں چیک ہوئی، 16 قصور وار پائے گئے جن سے ایک لاکھ 15 ہزار 550 روپے جرمانہ وصول ہوا۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ میں 106 دکانداروں کو چیک کیا گیا، 22 افراد مرتکب جرم پائے گئے جن پر 72 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع ہری پور میں مہم کے دوران 50 دکانیں چیک ہوئی اور 22 دکاندار مرتکب جرم پائے گئے جن سے 79 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا ہو۔ ضلع بٹگرام، ضلع کوہستان اور ضلع تورغر میں 113 دکانیں چیک ہوئی، 28 دکانداروں پر مبلغ 36 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 8 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ ملاوٹ کے خلاف جاری خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان اور تورغر میں خصوصی مہم کے دوران ہزارہ ڈویژن سے 7 نمونے پشاور لبارٹری بھیجے گئے جن میں سے موجود گذشتہ 390 اشیاء خوردنی کے نتائج آنے کے بعد قصور وار افراد کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں