ایبٹ آباد کی یونین کونسل پاوا کی کمہار بانڈی سڑک حالیہ بارشوں کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:16

․ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل پاوا کی کمہار بانڈی سڑک حالیہ بارشوں کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی، سڑک میں بڑے بڑے گھڑے بن چکے ہیں جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کا چلنا تو درکنار پیدل چلنا بھی نہایت دشوار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ کے باعث بھاری ٹریفک چلنے اور ڈمپر گاڑیوں کی بہتان کے باعث سڑک پہلے ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے، اس ضمن میں سڑک کی گذشتہ چند روز سے ہونے والی برسات کی بارشوں سے رہی سہی کسر نکال دی ہے۔

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی متعدد بار سڑک کی پختگی کی یقین دہانی کروا چکے ہیں مگر تاحال اس سڑک کیلئے کوئی فنڈ منظور نہیں ہوا، سڑک کی خستہ حال کے باعث عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر کیلئے فوری طور پر فنڈ فراہم کیا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں