باغ اور بگنوتر کی رابطہ سڑک عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کاشکارہو گئی

پیر 24 ستمبر 2018 16:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ایبٹ آباد کی دو یونین کونسلوں باغ اور بگنوتر کی واحد رابطہ سڑک کرلاں باغ بانڈی میر روڈ عدم توجہی کے باعث تباہ ہونا شروع ہو گئی۔ کرلاں سے لیکر باغ تک ملحقہ نالہ کی مکمل بندش سے بارش کا پانی سڑک کی کٹائی کا سبب بننے لگا، عمائدین علاقہ دونوں یونین کونسلوں کے سیاسی و سماجی کارکنان نے سی اینڈ ڈبلیو افسران کی چشم پوشی پر ناظم اعلیٰ و تحصیل نائب ناظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد مقامات سے بائونڈری وال گر گئی ہیں اور پورے روڈ کی نکاسی آب کا نالہ پتھروں اور مٹی سے مکمل طور پر بند پڑا ہے، بارش کے دوران بارش کا سارا پانی سڑک پر بہنے سے سڑک کی کٹائی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سڑک کھنڈرات بنتی جا رہی ہے۔ باغ اور بانڈی میرا کے عمائدین نے ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ، ناظم اعلیٰ سعید انور اور تحصیل نائب ناظم شجاع احمد ضلع اور ممبر سردار سفیر و بلدیاتی اراکین سے مطالبہ کیا ہے سی اینڈ ڈبلیو سے نکاسی آب کا نالہ صاف کروا کر سڑک کو تباہی سے بچایا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں