سابق ناظم دلدار تنولی کے گھر میں گھسنے والے نامعلوم نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 16:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق ناظم دلدار تنولی کے گھر میں گھسنے والے نامعلوم نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم پنڈ کرگو خان دلدار تنولی جو ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہیں، کے آبائی گھر میں صرف چوکیدار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم نوجوان دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے تو چوکیدار فضل الٰہی شاہ نے 12 بور بندوق سے فائر کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تاہم نوجوان موقع سے زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ شیروان کے محرر کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے جبکہ دوسری جانب مقامی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے نوجوان کو پولیس چوکی کوٹھیالہ کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے اور مذکورہ نوجوان ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں زیر علاج ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں