سالانہ ختم نبوت کانفرنس 21 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں ہو گی

پیر 15 اکتوبر 2018 13:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سالانہ ختم نبوت کانفرنس 21 اکتوبر کو از نماز ظہر مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کے امیر مولانا سید افسر علی شاہ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی شاہین ختم نبوت فاتح ربوہ حضرت مولانا الله وسایا ہوں گے۔

(جاری ہے)

مقررین میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا قاضی احسان احمد آف کراچی، مفتی راشد مدنی آف رحیم یار خان اور مولانا محمد طیب فاروقی آف راولپنڈی شامل ہیں۔

کانفرنس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رضا کار شب و روز محنت محنت کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ کانفرنس تحریک ختم نبوت کے سلسلہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ عوام کو اس کانفرنس میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں