ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی ادویات پولیس سرپرستی میں میڈیکل سٹوروں پر فروخت ہونے کا انکشاف

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کی سرکاری ڈرپس و ادویات پولیس سرپرستی میں ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹوروں پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین نے صحافیوںکو بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے غریبوں کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والی ادویات پولیس چوکی ڈی ایچ کیو کے اہلکاروں کی سرپرستی میں ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹوروں پر فروخت ہو رہی ہیں، مریضوں کو کینولہ تک کی سہولت میسر نہیں، چھوٹی سے چھوٹی سرجیکل اشیاء سمیت ادویات مریضوں کے لواحقین سے باہر میڈیکل سٹوروں سے منگوائی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران سے میڈیسن کی ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹوروں پر فروخت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں