کیہال اربن میں سوئی گیس پریشر کا مسئلہ چند دنوں میں حل کر دیں گے، رانا صفدر زمان

پیر 19 نومبر 2018 16:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گرائیں فلاحی تنظیم کے مرکزی چیئرمین ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کیہال اربن رانا صفدر زمان نے کہا ہے کہ کیہال اربن میں سوئی گیس پریشر کا مسئلہ چند دنوں میں حل کر دیں گے، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اعلیٰ افسران سے مشترکہ میٹنگ میں کیہال اربن و دیگر ایریا جات میں گیس کے مسائل سے افسران بالا کو آگاہ کر کے اس کے حل کے احکامات صادر کئے جس میں ہم ان کے شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا صفدر زمان نے اہلیان علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ کوئی ایک ووٹر ان کے پاس مسائل لیکر نہیں آئے گا جس طرح کیہال اربن کی عوام نے انہیں مقام اور عزت دی ہے اسی طرح ضروریات کو ہم بھی ان کی دہلیز پر حل کریں گے، ہم اہلیان علاقہ کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، 5 دسمبر کو اس سلسلہ میں ٹینڈر لگنے کی امید ہے، انشاء الله ایسے تاریخ ساز کام ہوں گے جن کی وجہ سے علاقہ سے 70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہو گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں