صوبائی حکومت نے ایڈہاک پر بھرتی 311 میل آئی ٹی اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) صوبائی حکومت نے ایڈہاک پر بھرتی 311میل آئی ٹی اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ان اساتذہ کو گریڈ 16دے کر سکینڈری سکول ٹیچر لگا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق مستقل ہونے والوں میں ایبٹ آبادکے 15، بٹ گرام 9،ْ ہری پور 15،ْکوہستان 5،ْ مانسہرہ 16،ْپشاور کے 14،ْ بنوں 12،ْ بونیر 13،ْ چارسدہ 16،ْ چترال 18،ْ ڈی آئی خان 18،ْ دیر لوئر 18،ْ دیراپر 8،ْ ہنگو 6،ْ کرک 13،ْ کوہاٹ 13،ْ لکی مروت 13،ْ ملاکنڈ 11،ْ مردان 18،ْ نوشہرہ 15،ْ شانگلہ 8،ْ صوابی 18،ْ سوات 16،ْ ٹان 5اور تور غر کا ایک معلم شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں