کینٹ بورڈ حویلیاں کے تمام وارڈوں میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 12:26

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) کینٹ بورڈ حویلیاں کے تمام وارڈوں میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین لیاقت خان اور ممبر کینٹ بورڈ رحمت تنولی نے صفائی مہم کی نگرانی کی اور عوام میں شعور اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ممبر کینٹ بورڈ رحمت تنولی نے کہا کہ کینٹ بورڈ کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کینٹ بورڈ عملہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور عوام کی مدد سے کینٹ بورڈ حویلیاں کو پورے ملک کا مثالی اور صاف کینٹ بنائیں گے۔

شہری اس حوالہ سے عملہ اور کینٹ بورڈ حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو کینٹ بورڈ کے مکینوں کے ساتھ مل کر صفائی کریں گے اور تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ اس دن خود ہمارے ساتھ آئیں اور صفائی مہم کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر کینٹ بورڈ کے مکینوں نے ممبر کینٹ بورڈ رحمت تنولی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمت تنولی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں