ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں میں جھگڑوں کے مقدمات درج نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد کے مکینوں نے مختلف تھانوں میں جھگڑوں کے مقدمات درج نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے مختلف شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ میرپور، تھانہ بگنوتر، تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی اور تھانہ نواں شہر میں جھگڑوں کے مقدمات درج کرنے سے ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

متعدد افراد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ بعض افراد کو کلہاڑیاں اور چھریاں ماری گئیں، ان کو دس دس ٹانکے بھی لگے، ان کے چھ چھ گھنٹے طویل آپریشن بھی ہوئے لیکن پولیس نے میڈیکل رپورٹ ہونے کے باوجود مقدمہ درج نہیںکیا۔ ایبٹ آباد کے مکینوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ لوگوں کے باہمی جھگڑوں کے مقدمات فوری طور پر درج کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں