جامع مسجد بازار نواں شہر میں بارش سے متاثرہ دیوار کی تعمیر کا کام شروع

بدھ 19 دسمبر 2018 13:32

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل نواں شہر سے ممبر تحصیل کونسل صداقت خان نے جامع مسجد بازار میں بارشوں کے پانی سے متاثرہ دیوار کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ دیوار کی تعمیر کا کام شروع کروانے پر نواں شہر کے عوام نے خدمت کے اس جذبہ پر صداقت خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صداقت خان نے پوری یونین کونسل میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے ہیں، عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کئے گئے ہیں، صداقت خان جیسے عوامی نمائندوں کا منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچنا عوام کی خوش قسمتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں