یونین کونسل شیخ البانڈی کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں، وسیم خان تنولی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل شیخ البانڈی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ضلع کونسل وسیم خان تنولی نے کہا ہے کہ وہ یونین کونسل کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم خان تنولی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے فیصلہ کا یونین کونسل کے عوام نے خیرمقدم کیا ہے، پارٹی قیادت نے اپنے ادنی سے ورکر کو عوام کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے اہلیان علاقہ کو یقین دلایا کہ یونین کونسل کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، یو سی کے مسائل بہت زیادہ ہیں تاہم ارادہ پختہ ہو تو کوئی بھی مسئلہ حل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں