پی او ایف چوکی سے ملحقہ علاقہ میں نوجوان فائرنگ سے قتل

جمعہ 19 اپریل 2019 12:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پی او ایف چوکی سے ملحقہ علاقہ میں نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے چچازاد بھائی کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بیدار ولد ارشاد نامی شخص اپنے چچازاد بھائی علی یار خان کو اپنے ساتھ لے گیا اور 30 بور پستول سے فائر کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

وقوعہ کی اطلا ع پر ڈی ایس پی شمعریز، ایس ایچ او حو یلیاں سرداررفیق، سب انسپکٹر چو کی پی او ایف انچارج آصف شہزاد اور بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور ملزم بیدار کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 30 بور پستول برآمد کرلیا ہے۔ ملزم کے خلا ف تھانہ حویلیاں کے علت نمبر 394 میں زیر دفعہ 302 مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں