ایبٹ آباد پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

منگل اپریل 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری مجرم یونین کونسل بانڈی میرا کے ناظم جمیل عباسی کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے اس حوالہ سے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب نصف درجن سے زائد مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرم ساجد عرف خان ولد عبدالرشید کے خلاف تھانہ بگنوتر میں 7 جنوری 2017ء کو علت نمبر 6 میں زیر دفعہ 324 مقدمہ درج ہوا، 12 فروی 2017ء کو علت نمبر 22 میں زیر دفعہ 506/34 پی پی سی مقدمہ درج ہوا، 30 جولائی 2018ء کو علت نمبر 233 میں زیر دفعہ 302، سیرہ ستمبر 2018ء کو علت نمبر 299 میں زیر دفعہ 302 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم ساجد پر تین افراد محمد سلیمان ولد محمد سلطان، محمد آصف ولد جہانداد اور ناظم جمیل عباسی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ باارادہ قتل دو مقدمات میں محمد آصف ولد جہانداد تھانہ بگنوتر کے محرر راجہ ہارون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور تھانہ بگنوتر میں ہی ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد پولیس نے کئی مقامات پر چھاپہ زنیاں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن بھی کئے گئے۔

ایبٹ آباد پولیس نے کوہالہ کے مقام پر اطلاع پر ڈی ایس پی گلیات جاوید خان کی نگرانی میں کارروائی کے دوران ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ڈی پی او کی ہدایت پر اشتہار ی مجرم پر رجسٹرڈ مقدمات کے حوالہ سے خصوصی تفتیشی ٹیم بھی اپنا کام کر رہی ہے۔

ایبٹ آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments