آوارہ کتوں کی بھرمار سے متعلق عوامی شکایات پر ذمہ دار عملہ کو معطل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، ارسلان حیدر

جمعہ 26 اپریل 2019 14:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر نے کینٹ کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے متعلق عوامی شکایات پر ذمہ دار عملہ کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر نے کینٹ کے علاقوں میں آوارہ کتوں سے متعلق عوامی شکایات پر مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے ذمہ دار عملہ کی سرزنش کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور متعلقہ عملہ کو4 روز کے اندر کینٹ کے علاقوں سے آوارہ کتوں کو مارنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد کتے مارنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کینٹ بورڈ کی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے وہ کسی بھی آوارہ کتے کو دیکھنے پر کینٹ بورڈ کے کمپلینٹ سیل کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں