اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، ملک میں اس وقت نظام مصطفیٰ کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر سلیم خان جدون

جمعہ 26 اپریل 2019 14:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد سلیم خان جدون نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، ملک میں نظام مصطفیٰ کی اس وقت اشد ضرورت ہے، دنیا بھر کی صیہونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف ہیں، مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و بھائی چارہ کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو درس قرآن پاک کی محفل سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حاجی خالد رحمن، رشید جدون، شکیل، سجاد نعمانی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیٰ واحد نظام ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ، اس نظام پر چلنے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سمیت دنیا میں میں امن و سکون کا گہوارہ بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں