بانڈہ پھگواڑیاں میں پانی کی قلت کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 20 مئی 2019 14:41

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بانڈہ پھگواڑیاں میں پانی کی قلت کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ رمضان المبارک میں بھی پانی کی قلت ہے، علاقہ کی خواتین اور بچیاں روزہ کی حالت میں دور دراز سے پانی کی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اہلیان علاقہ کے مطابق مقامی ویلج کونسل کے بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے فوٹو سیشن تک محدود ہیں، مکینوں کو جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں۔ اہلیان علاقہ نے متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بانڈہ پھگواڑیاں کے مکینوں کو پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں